جیتنے والی ٹیم کو 1.5 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 75 ہزار روپے انعام دیا جائے گا: سی اے جاوید

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریستوران میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پریس کانفرنس 15 فروری 2025 سے شروع ہونے والی 18ویں چودھری آصف علی میموریل آل انڈیا کرکٹ لیگ کے حوالے سے منعقد کی گئی۔ سب سے پہلے بارہ بنکی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اختر عزیز خان نے آئے ہوئے صحافی برادران کا استقبال کیا۔
بارہ بنکی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سی اے جاوید نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ 15 فروری سے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا افتتاح ریاست کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اروند سنگھ گوپ کریں گے۔ اس لیگ میں قومی سطح کی 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں دہلی، ہریانہ، مرادآباد کرکٹ ایسوسی ایشن، میرٹھ کرکٹ ایسوسی ایشن، جالون ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
لیگ کا آغاز 15 فروری کو ہوگا اور فائنل میچ 23 فروری کو کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روزانہ ایک میچ ہوگا، جو 50-50 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ اس بار یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ آل انڈیا کرکٹ لیگ میں سفید گیند سے 50-50 اوورز کے میچز کھیلے جائیں گے۔
ڈاکٹر جاوید نے مزید بتایا کہ فاتح ٹیم کو 1.5 لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو 75 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
بارہ بنکی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر راجیش اروڑا ببّو نے صحافیوں کو مطلع کیا کہ "سائی وجے اروڑا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” انیل ساگر اور نسیم کیرتی کو دیا جائے گا۔
اس موقع پر بارہ بنکی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اختر عزیز خان، نائب صدر راجیش اروڑا ببّو، طارق جیلانی، آفاق علی، روی سریواستو، محمد آصف، جتن چودھری، وریندر پرتاپ یادو، سرفراز، عتیق احمد، شدّان، گورو تیواری، حصال باری قدوائی اور دیگر معززین موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے