بزرگ شخصیت محمد ابراہیم رحمانی کے بدست کتاب کی رسم اجراء

ھارون انصاری

لمبنی، نیپال : مرکز الصفا الاسلامی کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ کلیہ فاطمۃ الزھراء میں عظیم الشان تقریب میں فارغات کو رداۓ فضیلت سے سرفراز کیاگیا۔اس اجلاس کی نظامت شیخ عبید الرحمان السلفی اور حافظ عبد العلی عالی مدرس کلیہ فاطمۃ الزھراء نے انجام دی۔ جبکہ تلاوت کلام اللہ مدرسہ مدینۃ الاسلام کے طالب علم نور العین بئر العالم (جماعت اولی) نے دلکش آواز میں پیش کی حمد رب العالمین محمد اشرف اکرام الدین (جماعت ثانیہ) نعت خیر البشر چاند عالم اطیع اللہ جماعت ادنی نے گنگنائی۔ تلاوت کام اللہ ،حمد پاک اور نعت نبی سرور کائنات کے بعد بچوں اور بچیوں نے تعلیمی مظاہرہ کیا جس میں اردو تقریر فاروق صلاح الدین درجہ سوم عفیفہ جمال الدین درجہ سوم صبیح عبد الحکیم درجہ سوم،نائلہ انجم عبدالمنان درجہ سوم عربی تقریر نور العین بئر العالم جماعت اولی انگلش اسپیچ امان اللہ حقیق اللہ جماعت ثانیہ قومی زبان (نیپالی) میں عبدالرحمان عزیز اللہ جماعت اولی نے پیش کئے۔

تعلیمی مظاہرہ کے بعد باضابطہ مرکز الصفا الاسلامی کے ناظم شیخ صلاح الدین مدنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور آئے ہوئے تمام ذی وقار مہمانوں ، عمائدین قری اور سیاسی لیڈران کا صمیم قلب سے استقبال کیا ۔ صدارتی خطاب جماعت کی بزرگ شخصیت شیخ محمد ابراہیم رحمانی نے انجام دیا، شیخ صلاح الدین مدنی نے کہا کہ ادارہ اور طلبہ اور طالبات کے خوش نصیبی کی بات ہے کہ آج جماعت اہل حدیث کی نابغار شخصیت نے ادارہ کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اس عمر پیری میں حاضری دیکر سعادت بخشی۔ہم اراکین مرکز انکے ممنون و مشکور ہیں ۔مرکز الصفاء الاسلامی سے شائع ہونے والے کتاب (1) جامع دروس رمضان (2) نیپال میں علماء اہل حدیث کے حیات وخدمات کا اجراء بدست شیخ رحمانی انجام پایا۔

تقسیم انعامات:امسال کلیہ فاطمۃ الزھراء سے کل 27 طالبات نے فراغت حاصل کی جن کو عبایا کے ساتھ کتابوں کا ایک ایک سیٹ اور بیگ بطور ہدیہ دیا گیا۔

 وزیر وصی الدین صاحب نے اپنے تاثراتی خطاب میں خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکز کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔مولاناعبدالآخر مکی بھیس کنڈہ ، مولانا اعجاز احمد سنابلي بھیس کنڈہ، مولانا عزیز الرحمان السلفی صدر جامعہ محمدیہ بھیرہوا، مولانا شمیم الرحمان اثری صدر جمعیة السلام للخدمات الإنسانية نے تاثراتی خطاب پیش کئے۔ اس کے بعد صدر مجلس کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا اور مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے