• انجمن کے فرضی انتخابات رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کے احکامات کی صَرِیْح خلاف ورزی

  •  رجسٹرار کی ہدایت پر مجلسِ عاملہ کا انعقاد صدر انجمن کے تمام غیر آئینی فیصلے کَالعَدَم

      کلبرگی 2 / مارچ: انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے صدر اکرم نقاش کی دروغ بیانی کے مطابق 20 / جنوری تا 24 / جنوری 2025 ء کو انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے دس عہدیداران و اراکینِ عاملہ کے انہیں استعفے وصول ہوئے اور عاملہ کے ایک تہائی کورم کی موجودگی کے باوجود عاملہ کو اندھیرے میں رکھ کر 9 / فروری کو استعفے منظور کر لئے جانے کے قانون سے بالاتر فرضی فیصلوں کو 10 / فروری تک صیغَۂ راز  میں رکھا گیا اور 11 / فروری 2025 کے اخبارات میں ان استعفوں کی صدرِ انجمن کے اختیارات سے بالا تر ایک سانس میں استعفوں کی منظوری، مجلسِ عاملہ کی تحلیل اور انتخابات کا شخصی اعلان سراسر غیر آئینی، غیر جمہوری اور قواعدِ انجمن کے مغائر ہے. ان حقائق کا اظہار ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 15 / اور 17 / فروری 2025 کو مجلسِ عاملہ کے عہدیداران و اراکین نے رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز گلبرگہ سے شکایت کی تو بعجلتِ ممکنہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار نے تفصیلی قانونی جائزہ کے فوری بعد صدر انجمن کے نام اپنا حکم نامہ ಸಂಖ್ಯೆ: ಉನಿಕ/ 10/ಸಂಸಂ/2024-25/2603, مورخہ 18/ فروری 2025 جاری کرتے ہوئے صدرِ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کو پابند کر دیا تھا کہ ” آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ انجمن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس طلب کریں اور اس کے فیصلے و قرارداد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔”
 اس خصوص میں رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے مذکورہ آرڈر کی روشنی اور قواعدِ انجمن 7 / (lll) / iv کے مطابق 21/ اور 22/ فروری 2025 کو عاملہ کے اجلاس منعقد کرتے ہوئے صدرِ انجمن اکرم نقاش کی جانب سے 11 / فروری کے اخبارات میں شائع غیر آئینی بیان اور حیاتی اراکین کو سرکیولیٹ مراسلات میں درج فیصلوں کو سرِ سے کَالعَدَم قرار دیا گیا اور اراکینِ عاملہ نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کلبرگی سے 25/ فروری کو شخصی ملاقات کی اور دفتر رجسٹرار کی ہدایات کے مطابق مجلسِ عاملہ کے مذکورہ تمام اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کے مستند پروسیڈینگس اور دستاویزات دفتر کوآپریٹو سوسائٹیز کلبرگی میں ریکارڈ کروائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے