ظہیرآباد 24/ فروری(مشرقی آوازجدید): شہر ظہیرآباد کا ممتاز ومعروف مدرسہ دینیہ انور العلم محمدی مسجد احمد نگر کالونی کے زیر اہتمام عظیم  الشان جلسہ عام تکمیل حفظ قرآن و استقبال رمضان کا  25 فبروری بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام عیدگاہ میدان ظہیرآباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی حضرت مفتی سید شاہ صغیر آحمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد حافظ قاری سید شاہ مرتضی علی صوفی حسینی حیدرآباد مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی جامع مسجد بیدر  حضرت سید شاہ ہدایت اللہ حسینی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حیات اللہ باشاہ قادری گلبرگہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز الدین قادری مولاناسید ضیاء الدین نظامی کے علاوہ مقامی مقررین کے خطابات ہونگے قرآت کلام پاک مولانا حافظ و قاری محمد کلیم الدین نظامی کریں گے۔ نعت شریف حافظ و قاری محمد اسماعیل محمد  صوفی ابراہیم رضوی پیش کریں گے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے