گورکھپور: جمیعت علماء گورکھپور کے وفد نے حاجی حامد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اور آپ کے گھر والوں کو بالخصوص آپ کے گھر والوں کو زینت کے ساتھ سکون عطا فرمائے۔ حالات آتے ہیں اور جاتے ہیں، یہ سب اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اس وقت آپ دوہرے غم کے شکار ہیں، آپ نے اپنے سامنے مدنی مسجد کے 127+14، اسکوائر فٹ، حصہ کو منہدم ہوتے دیکھا اور اس کے غم میں اپنے بڑے بیٹے شاکر کو دنیا سے کوچ ہوتے دیکھا، اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ مفتی محمد داؤد قاسمی شہر صدر جمعیت نے حاجی شاکر صاحب کی تعزیت میں ان کے لڑکے محمد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا بڑا امتحان ہوتا ہے، اللہ اتنی ہی بڑی کامیابیاں عطا کرتا ہے۔ آپ کی آٹھ بہنیں ہیں ان کی اور آپ کے چچاؤں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
مولانا صبیح الحسن جوائنٹ سکریٹری جمعیت اور جنرل سکریٹری جمعیت علماء گورکھپور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دکھ کا اظہار کیا۔ حاجی حامد کے ایک اور لڑکے ذاکر بھائی بیمار ہوکر زیر علاج ہیں، ان کے لئے دعائے صحت کی درخواست ہے۔
مفتی ساجد نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہمارے وکیل عبدالقادر صاحب نے مقدمہ داخل کردیا ہے اور پیروی کی جارہی ہے۔ دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر حافظ خیر الزماں، اسرار احمد خان وغیرہ موجود رہے۔
