بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری): راشٹریہ پترکار مہاسبھا نے بارہ بنکی کے سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان علوی کو تنظیم کا ضلع صدر مقرر کیا ہے۔ حالیہ دنوں تنظیم کے قومی صدر فیصل رحمان صفوی اور بانی چیئرمین شروَن کمار پانڈے کے دستخط سے تقرر نامہ جاری کیا گیا۔
دونوں عہدیداروں نے ڈاکٹر ریحان علوی سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جلد ہی تنظیم کو مزید مستحکم کریں گے اور صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔
ڈاکٹر ریحان علوی نے قومی عہدیداروں کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ ماہ ضلع، بلاک، اور تحصیل سطح پر تنظیمی کمیٹیاں تشکیل دے کر صحافیوں کے مفاد میں سرگرم عمل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے