غلط مثال کے تدارک کے لئے سخت اقدامات لازمی : ڈاکٹر ماجد داغی

     کلبرگی 6 / مارچ (پریس نوٹ): ڈاکٹر ماجد داغی لیگل معتمد انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ نے انجمن میں پیش آئے ڈرامے کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ سابق معتمد انجمن کو اپنے تین سالہ میعاد کے دوران خازن کی دستخط کے بغیر بینک ٹرانساکشن کے الزام میں جاری وجہ بتاؤ نوٹس کے فوری بعد انجمن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قابلِ احترام سرپرستِ اعلیٰ اور معزز سرپرستوں کو تک لاعلم رکھ کر صدرِ انجمن کی جانب سے مجلسِ عاملہ کی تحلیل اور انتخابات کا غیر قانونی ڈرامہ رچا گیا جبکہ ازروئے قواعدِ انجمن

( Bye Laws of ATUHG, 6 Vll / X , On Page No: 04 ) اور

 (Bye Laws of ATUHG, 7/ Vll / 5 , On Page No: 07 )

   مجلسِ عاملہ کے انتخابات صرف تین سال میں ایک مرتبہ ہونگے اور درمیان میں کسی کے مستعفیٰ ہونے یا گزر جانے کی صورت میں ازروئے

( Bye Laws of ATUHG, 6 Vll / V , On Page No: 03)

قواعدِ انجمن حیاتی اراکین یا اراکین عاملہ میں کسی کو نامزد کیا جانا قاعدہ ہے. جیسے گزشتہ مجلسِ عاملہ کے پانج مستعفیٰ اراکین کی مخلوعہ نشستوں پر حیاتی اراکین کو نامزد کیا گیا تھا، مگر اس وقت صدر انجمن کو کچھ اور بھی مشروط طور پر حاصل کرنا تھا. جس کا انکشاف روز نامہ سیاست حیدرآباد مورخہ 5/ مارچ 2025 ء کی اشاعت سے بےنقاب ہوتا ہے کہ جس میں کرناٹک اردواکیڈمی بنگلور سے ایوارڈ دینے والے سابق معتمد انجمن جنہیں انجمن نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے اور ایوارڈ حاصل کردہ صدر انجمن دونوں کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں.

                  واضح رہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے میں بے قاعِدَگیوں کی تصدیق کے بعد 16/جنوری 2025 ء کو بلاک لسٹیڈ ( Block listed ) قرار دی گئی "سنرائز یونیورسٹی” الوار راجستھان سے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی جانب سے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے عہدیداران و اراکینِ عاملہ کے استعفوں کی قبولیت ، مجلسِ عاملہ کی تحلیل اور انتخابات کے انعقاد کے اہم فیصلوں پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا صدرِ انجمن نے اس فیصلے کی مجلسِ عاملہ سے منظوری حاصل کی؟ ……. نہیں! ، کیا مجلسِ عام سے منظوری حاصل کی؟ ……. نہیں! کیا رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے اس بات کی اجازت دی تھی ؟ …. نہیں!

اس طرح غیر آئینی طور پر بیشتر معزز اراکینِ مجلسِ عام کو گمراہ کر کے منعقدہ انتخابات کا ڈرامہ در اصل کرناٹک اردو اکاڈمی کے کوآپٹ رکن کو انجمن کی جانب سے جاری وجہ بتاؤ نوٹس کے انجام سے محفوظ رکھنے کی سازش تھی جو جمہوریت، دستورِ انجمن اور کوآپریٹو سوسائٹیز کلبرگی سے صدر انجمن کے نام جاری حکم نامہ

ಸಂಖ್ಯೆ: ಉನಿಕ/ 10/ಸಂಸಂ/2024-25/2603, ದಿನಾಂಕ : 18.02.2025

کی سراسر خلاف ورزی اور آئین کا بھونڈا مذاق ہے، میرے استعفیٰ کے بغیر میرے عہدۂ معتمدی پر ایوارڈ دینے والے کو بلا مقابلہ منتخب قرار دینا تو بچکانہ رَوَیّہ ہے جس کی سماج میں ہر سمت سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے