حضرت شیخ شاہ محمدعلاؤ الدین جنیدی علیہ الرحمہ

گلبرگہ 9/ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب 41واں عرس شریف حضرت شیخ شاہ محمدعلاؤ الدین جنیدی ؒ آج9رمضان المبارک 1446ھ م 10مارچ2025بروزپیر بعد نمازِ عصر بہ احاطہ روضہئ شیخ دکنؒ بصد عقیدت و احترام منایا جارہا ہے۔ مراسمِ صندل مالی بدست مبارک تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج باباصاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ انجام پائے گی۔ افطار اورتناول طعام کا اہتمام رہے گا۔جناب ابوالفیض سالار جنگ نے معتقدین مریدین و عامتہ المسلمین و وابستگانِ سلسلہ سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے