ظہیرآباد 11/مارچ (مشرقی آواز جدید): حافظ محمد عبدالمجیب صاحب کتوری امام و خطیب مسجد عائشہ خادم بیت الامداد و تحفظ ختم نبوت نے دس دن میں تراویح کے فرائض انجام دیے اور قران کریم کی تکمیل فرمائی۔ اس ضمن میں ایک تہنیتی جلسہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں حافظ زاہد الرحمن معراجی نے قراءت کی جبکہ حافظ و قاری محمد جنید احمد صاحب خیری نے ہدیہ نعت  رسول سے محفل کو سرشار کردیا۔ حافظ محمد رفیق صاحب رحمانی نے فضائل رمضان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگیوں میں تقوی کو داخل کریں کیونکہ روزے اصل مقصد تقوی ہے۔

مفتی عبید الرحمن صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد نے فرمایا کہ جو چیز قران سے جڑ جاتی ہے اس کا مقام ومرتبہ بلند ہو جاتا ہے اللہ تعالی نے زمین وآسمان کو بنانے سے پہلے اس نے قران کے آیات کو فرشتوں کے مجمع میں پڑھ کر سنایا تو فرشتے بھی جھوم اٹھے اور اللہ تعالی نے یہ قران کو میرے اور آپ کے تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر نازل کیا رمضان میں نازل کیا اور جب لیلۃ القدر کی نسبت قران سے جڑی اس کا مقام بلند ہوگیا، رحل کی نسبت جڑی محترم ہوگئی، قرآن سے جزدان جوڑا تو اس کا مقام بڑھ گیا، قرآن سے جو انسان جوڑا جاتا ہے اس کا مقام و مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ نیز فرمایا تراویح میں قران کریم کا سننا الگ سنت ہے اور پورا مکمل مہینہ تراویح ادا کرنا ایک سنت تو مکمل ہو گئی لیکن تراویح کی سنت باقی ہے۔

اس موقع پر موصوف حافظ و مولوی عبدالمجیب صاحب کی گل پوشی کی گئی۔ آخر میں مسجد عائشہ کی انتظامی کمیٹی صدر جناب یوسف صاحب کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے گلپوشی کی گئی اور دعاؤں سے نوازا گیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے