ظہیرآباد 13/مارچ(مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا عبد الوحید صاحب قاسمی کا کل رات بعد نماز تراویح مختصر سے علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مولانا کے سانحہ ارتحال پر صدر محترم نے گہرے رنج والم کا اظہار کیا۔
  مرحوم جمعیۃ علماء کے قدیم ترین رکن اور جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کے سرپرست تھے ان کو جمعیۃ  علماء  کےاکابرین سےوالہانہ عقیدت ومحبت تھے۔
 ایک طویل عرصہ سے گوداوری کھنی اور اس کے طراف واکناف کے علاقوں میں خاموشی کے ساتھ دین کی خدمت کو انجام دے رہے تھے,اس علاقہ میں دارالعلوم دیوبند کے پہلے عالم دین  تھے  اپنے خاموش خدمت سے اس علاقہ میں علماء دیوبند کا تعارف کرایا۔  خوش اخلاقی ملنساری اور چھوٹوں کی اہمیت افزائی آپ کا خصوصی وصف تھا اللہ تعالٰی ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائیں
 صدر محترم نے  مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطافرمائیں۔(آمین)
اسی طرح صدر محترم نے جمعیۃ علماء کے تمام صدرو نظمائے اعلی اور جمعیۃ علماء کے تمام کارکنان سے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست کی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے