ظہیرآباد۔13/مارچ (مشرقی آوازجدید): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن تلنگانہ کے نومنتخب جنرل سیکریٹری محمد عبدالمجیب نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا کی چار سالہ میقات2025 تا 2028 کا آغاز ماہ جنوری سے ہوچکا ہے صدر آئیٹا تلنگانہ میر ممتاز علی کے زیر صدارت نو منتخب اسٹیٹ اڈوائزري کونسل تلنگانہ کا اجلاس اسٹیٹ آفس اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ریاست تلنگانہ کونسل کے مشورہ سے مختلف عہدیداروں کے تقررات کئے گئے جو حسب صراحت ہیں نائب صدور غوث الرحمن کورٹلہ، محمود علی سہیل حیدرآباد، محترمہ اسماء زرین نظام آباد، جوائنٹ سیکریٹریز سید عبدالنعیم نظام آباد، سید سمیع اللہ حسینی حیدر آباد، METC ایجوکیشنل ٹیکنالوجی محمد نصیر الدین میدک، فینانس سیکرٹری سید اظہر الدین ظہیرآباد، پرنٹ میڈیا سیکرٹری محمد معین الدین ظہیرآباد، اقامتی کالجز سیکرٹری حسنات احمد خان آرمور، اقامتی اسکولز سیکرٹری محمد محسن سنگاریڈی، مدرسہ سیکرٹری مفتی منہاج علی نظامی حیدرآباد، اسپورٹس اینڈ کلچرل سیکرٹری محمد ناصرالدین حیدرآباد، لیڈی سیکرٹری نصرت نثار حیدرآباد ، ESSC کنوینر سید اصغر حیدرآباد، IAC کنوینر محمد سراج سنگاریڈی، کے علاوہ ریاست میں 6ریجنل سیکریٹریز کا بھی انتخاب کیا گیا ہے اضلاع میدک اور نظام آباد کیلئے محمد آعظم خان، عادل آباد کیلئے محمد نذیر احمد، کھمم اورنلگنڈہ کیلئے محمد مجیب، کریم نگراور ورنگل کیلئے محمد عبدالقدیر، محبوب نگرکیلئےاطہر محی الدین، رنگاریڈی وقار آباد اور میڑچل کے لئےمحمد معزالدین رہیں گے، امید ہے کہ آئیٹا تلنگانہ کے تمام ذمہ داران انشاء اللہ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ اس موقع پر کونسل ممبرس غوث الرحمن، سید سمیع اللہ حسینی، عبدالصبور ، سراج احمد، سید عبدالنعیم، اسحاق حسین، محترمہ اسماء زرین سیکرٹری، جنرل عبدالمجیب مرکزی سیکرٹری سید عارف ودیگر موجود تھے۔۔۔
