بیدر۔ 23؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک کے وزیرحج اور بلدیہ جناب رحیم خان نے ہفتہ 22؍مارچ کو بیدر کی جامع مسجد میں بیدر شہر کے مسلم اور غیرمسلم ووٹرس کے لئے افطار پارٹی اور طعام کااہتمام اِمسال بھی کیا۔ امیدتھی کہ اس افطار پارٹی میں مختلف وزراء ، اراکین اسمبلی اوراراکین کونسل حصہ لیں گے لیکن ایسانہ ہوسکا۔ وزیر حج رحیم خان سے بڑی شخصیت کوئی شریک نہیں رہی۔ یہاں تک کہ بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے بھی افطار پارٹی میں مبینہ طورپرحاضر نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر محترمہ شلپاشرما، رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے نے شرکت کی۔ ساگرکھنڈرے نے تقریب سے دوباتیں کہیں اور روزے کو تمام مذاہب میں خدا سے قربت کاذریعہ بتایا۔ دیہی عوام کاخیال ہے کہ رحیم خان جس طرح شہر ی ووٹرس کو افطار دیتے ہیں اور غیرمسلم ووٹرس کے لئے بھی طعام کااہتمام کرتے ہیں، ایسا اہتمام جنواڑہ اور مالیگاؤں سرکل میں بھی ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے