بیدر۔ 26؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب پردیپ گنٹی، آئی پی ایس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع بیدر نے اپنے فیس بک آئی ڈی پر بیدر ضلع کے شہریوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ بیدر شہر کے گاندھی گنج تھانے کے قریب دو خواتین کے درمیان ذاتی جھگڑا ہو رہا ہے۔ لیکن کچھ شرپسندوں نے ”بیدر میں گانجہ فروختگی کا سوال کرتے ہوئے (ہندوگھرپر) جہادیوں کاحملہ، کیا ریاست میں پولیس ہے یا؟”سوالیہ نشان ڈال کر ویڈیو؍ریلز بناکر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس میں جھوٹی خبریں پھیلائیں اور دھمکیاں دیں۔

ایس پی بیدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ اسی طرح انھوں نے یہ بھی کہاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والے پیغام/ویڈیو/بیانات پھیلانے والوں پر عقابی نظریں رکھی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے، مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ لہٰذا بیدر ضلع پولیس متنبہ کرتی ہے کہ وہ ایسی پوسٹوں/ریلز کو شیئر کرتے ہوئے آگے بڑھاکر اپنا مستقبل خراب نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے