الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگ غریب اور سماج کے کمزور طبقے کو ضرور خون مہیا کرائیں: ذاکر حسین
رپورٹ:اشرف ایڈوکیٹ
اعظم گڑھ، 31 مارچ (نامہ نگار): آج عید کے موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن نظام آباد یونٹ کے زیر اہتمام الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگوں نے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں تنظیم کے بانی جناب ذاکر حسین صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں تنظیم کے لوگوں سے کمزور طبقات کیلئے مفت خون مہیا کرانے کی اپیل کی۔
جناب ذاکر حسین نے شرکاء سے تعلیم کے میدان میں بھی کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے بچوں کیلئے واحد ترقی کا راستہ تعلیم ہے۔ قوم کے نوجوانوں کو پی سی ایس جے، آئ اے ایس، وکالت اور صحافت کے شعبے میں بھی ہاتھ آزمانا چاہئے۔
اس موقع پر جناب ذاکر حسین صاحب تنظیم رکن جناب نبیل صاحب موجود تھے۔ پروگرام میں جناب عامر اعظمی صاحب، جناب عابد نظامی صاحب اور مولانا ابوالعاص صاحب کے ساتھ تنظیم کے دیگر معزز افراد موجود تھے۔

