بلواسینگر، سنت کبیر نگر: افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے گھائل بستوی  بگرا میر کا آج رات انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ان کے انتقال پر برینیاں میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
سلمان کبیرنگری ایڈیٹر سہ ماہی میگزین نئی روشنی نے کہا کہ موصوف اردو کے علاوہ بھوج پوری لب و لہجے میں بھی اچھی شاعری کرتے ہیں ، نکڑ، بازار، گاؤں، ندی، پنگھٹ وغیرہ کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ہے۔ سلیس اور آسان زبان کا استعمال آپ کی طبیعت کا لازمی حصہ ہے، غزلوں میں بھی رنگ و آہنگ کی بلا خیزی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔
بصارت اسلامک فیکٹس حیدرآباد کے ایڈیٹر عبدالصمد قاسمی بستوی نے کہا کہ گھائل بستوی کی شاعری میں گاؤں، قدرتی مناظر اور دیہاتی زندگی کی عکاسی کی جاتی ہے۔ ان کی شاعری میں سلیس اور آسان زبان کا استعمال ہوتا ہے، جو عام لوگوں تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ وہیں ارسلان انٹرنیشنل اسکول کمھریا سگرا بستی کے منیجر الیاس خان نے کہا کہ ان کی غزلوں میں رنگ و آہنگ کی بلا خیزی بھی نمایاں طور پر نظر آتی ہے، جو ان کی شاعری کو ایک منفرد پہچان دیتی ہے۔
گھائل بستوی کی شاعری کے رنگ اور آہنگ کو بخوبی ظاہر کرتے ہیں، جو عام زندگی کی سادگی اور پیچیدگی کو ایک ساتھ پیش کرتے ہیں۔ آپ بڑے ملنسار شخصیت کے مالک تھے، نوجوانوں کی ہمیشہ ہمت افزائی کیا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے