حیدرآباد 2/اپریل(مشرقی آوازجدید): یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ شہر حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت اور جامعہ انوار الہدی کے بانی و مہتمم حضرت مولانا میر قطب الدین علی چشتی صاحب آج بعد نماز عصر انتقال کر گئے۔ اللہ سے دعا ھے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان، مریدین اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
واضح رھے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامعہ انوار الہدی میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی احاطہ جامعہ میں ہی ھوگی۔۔۔۔۔

