مولانا عبدالرب سلفی ضلعی جمعیت کے نائب ناظم اور سرگرم ممبر ہیں۔
عیدالفطر سے ایک روز پہلے ایک حادثہ میں مولانا کا دایاں پیر ٹوٹ گیا تھا، لکھنؤ میں آپریشن کے بعد ابھی گھر پر زیر علاج ہیں۔
سدھارتھ نگر 16اپریل(پریس ریلیز): ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی کی قیادت میں شش رکنی وفد مولانا شفیع اللہ مدنی امیر مقامی جمعیت اہل حدیث شہرت گڑھ، مولانا جمشید عالم سلفی ناظم مقامی جمعیت اہل حدیث شہرت گڑھ، مولانا عبدالرشید سلفی نائب ناظم مقامی جمعیت اہل حدیث شہرت گرھ، مولانا عبدالمنان مفتاحی ناظم مقامی جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریا گنج، مولانا عبدالرحمن سلفی رکن مقامی جمعیت حلقہ بانسی نے مولانا عبدالرب سلفی کے دولت کدہ کونڈراؤں نانکار قبیل نماز عصر ان کی عیادت و تیمارداری کے لیے حاضر ہوا۔
مولانا موصوف نے احبابِ جماعت اور اپنے غم گساروں کو دیکھ کر بےحد خوش ہوئے اور شکر و سپاس کے کلمات بار بار دہراتے رہے۔
عیدالفطر سے ایک روز پہلے 30 مارچ 2025 بروز اتوار پرسیا چوراہا پر اچانک ایک گائے کے آنے اور اس کو بچانے میں وہ اپنی موٹر سائیکل سے گر پڑے تھے جس کی وجہ سے ان کا دایاں پیر ٹوٹ گیا تھا، لکھنؤ میں آپریشن ہوا ہے۔
اللہ کے فضل و کرم اور احباب کرام کی پرخلوص دعاؤں سے آپریشن کامیاب ہے، طبعیت بہت بہتر ہے۔ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔
پرتکلف ضیافت کے بعد گاؤں کی جامع مسجد میں عصر کی نماز ادا کی گئی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد مقامی جمعیت اہل حدیث، شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی نے "اقامت صلوة کی ادائیگی اور فضیلت” پر مختصر درس دیا۔
اللہ مولانا موصوف کو صحتِ کامل اور شفائے عاجل عطا فرمائے اور آپ کے خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین۔

