بیدر۔ 17؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کی نئی کمان کے قریب حیدرآباد روڈ پر واقع دلت رہنما ڈاکٹر بابو جگجیون رام کی مورتی کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کرنے کامطالبہ دلت قائد جناب جانسن گھوڑے نے کیاہے۔ بتایاہے کہ جہاں مجسمہ ہے وہاں عوام پیشاب کر رہے ہیں اوراڑوس پڑوس کی گوشت کی دکان والے وہاں کچرا پھینک رہے ہیں۔ جمعرات کوڈپٹی کمشنر بیدر کو دی گئی عرضی میں انہوں نے کہا کہ یہ دلت لیڈر کی توہین ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جگ جیون رام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کم از کم ایک ایکڑ اراضی میںان کا مجسمہ نصب کیا جائے اور اسے خوبصورت بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے