بیدر۔ 17؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر معاذالدین خان، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ تربیتی کارگاہ برائے فنِ شاعری، فنِ نثر نگاری اور فنِ نظامت نے اپنا ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ اس پورے سال میں ان تینوں فنون پر اہلِ علم، اہلِ فن اور اردو دانشوروں کے لکچرس کا سلسلہ چلا جو طلباء و طالبات کے لئے نہایت معلومات افزء ثابت ہوا۔ منشور کے مطابق 19 اپریل 2025 کو تمام فنون کے طلباء و طالبات کے لئے امتحان رکھا گیا ہے۔ جس میں تحریری پرچے کے ساتھ ’’ فنِ شاعری‘‘ کے لئے ’’فی البدیہہ مشاعرہ‘‘، ’’فنِ نثر نگاری‘‘ کے لئے ’’ادھورا افسانہ پورا کریں‘‘ اور ’’فنِ نظامت‘‘ کے لئے ایک فرضی مشاعرے کی نظامت ۔ صبح 11:30 بجے سے دوپہر 1:30 تک تحریری پرچہ ، ایک گھنٹہ کا وقفہ برائے ظہرانہ ، 2:30بجے سے شام 5:00 تک دوسرے امتحانات چلیں گے۔ 15 دنوں کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امتحان کہاں رکھاگیاہے اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اوریہ بھی نہیں بتایاگیاہے کہ تربیتی کارگاہ برائے فنِ شاعری، فنِ نثر نگاری اور فنِ نظامت کی تربیت کس شہر کے کس مقام پر دی جاتی رہی۔توقع ہے کہ رجسٹرار کرناٹک اردو اکادمی فوری طورپر مقام کی وضاحت فرمائیں گے اور امتحان کس مقام اور شہر میں رکھاگیاہے، اس کی بھی اطلاع دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے