چٹگوپہ۔ 17؍اپریل (عبدالقدیرلشکری): محمد سہیل (آمون) میڈیا انچارج صولیڈراتی یوتھ مومنٹ بگدل یونٹ کے پریس نوٹ کے بموجب محمدضیاء الرحمن کو ایس وائی ایم بگدل یونٹ کے وابستگان کی متفقہ رائے سے صدر منتخب کیا گیا، برادر 2026-2025 کیلئے منتخب ہوئے۔ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی محمد رفیق ( زونل سکریٹری ایس وائی ایم کرناٹک)، محمد شعیب (ضلعی صدر ایس وائی ایم بیدر) نے کی۔ محمدضیاء الرحمن نو منتخب صدر کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ دران کا انتخاب بھی عمل میں آیا، جن میں محمد باری قریشی (نائب صدر)، محمد آصف (نائب صدر)، محمد وسیم غازی (سکریٹری)، محمد یونس (جوائنٹ سکریٹری)، محمد سہیل عرف آمون (میڈیا انچارچ)، محمد خضر (اسپورٹس سکریٹری) کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اجلاس میںمحمد اقبال غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو بہتر رخ دینے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے اندر نظم و ضبط، قربانی، سادگی، اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک مثالی سماج قائم کیا جا سکے۔
سابق صدر محمد زبیر غازی نے پچھلی میقات میں جو بھی سرگرمیاں انجام ہوئے وہ سبھی نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ جو کام ہے سبھی نوجوانوں کو مل کر کرنا ہے تاکہ سماج سے برائیوں کا خاتمہ ہوں اور سماج میں امن قائم رہیں، نو منتخب صد ر محمدضیاء الرحمن نے اپنے عزائم پیش کئے اور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔

