ظہیرآباد 20/ اپریل (مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی مستقر کو ہیر ٹاؤن میں بمقام گورنمنٹ ایم پی پی ایس بوائز اسکول واقع قدیم بس اسٹانڈ کو ہیر پر منعقدہ ،،منا بن فاؤنڈیشن،، چیرمین ایم اے مقیم صاحب سپریم کورٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے ،،جینتی ہاسپٹل،، کے تعاون سے محمد شاکر علی سابقہ نائب
صدر نشین منڈل پریشد کی زیر نگرانی ایک روزہ مفت طبی ہیلتھ کیمپ کامیاب انداز میں منعقد کیا گیا، اس کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منابن فاؤنڈیشن چیر مین ایم اے مقیم سپریم کورٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے، اور فلاحی کاموں کو انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے سے دل کو سکون اور اطمینان ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، لہذا اپنی اپنی صحت کی نگہداشت کرنا بھی ہمارے لیے ضروری ہے، اسی کے پیش نظر اس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ میں جینتی ہاسپٹل کے مشہور و معروف کارڈیولوجسٹ ، دل کے ماہر ڈاکٹر رتھ چندر، اپنی خدمات انجام دیں ۔ اسکے علاوہ شوگر، بی پی، اور دیگر عام بیماریوں ، ای ہی چی ٹوڈی اسکینگ کرکے، بیماریوں کی تشخیص کرتے ہوئے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں، واضح رھیکہ اس مفت ہیلتھ کیمپ کے کو ہیر میں انعقاد کے لیے محمد شاکر علی سابقہ نائب صدر نشین منڈل پر جا پریشد کو ہیر کی کاویشیں رہی، منابن فاؤنڈیشن چیر مین ایم اے مقیم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے طبی کیمپ کو بہتر اور منظم انداز میں کامیاب کرانے پر سابقہ نائب صدرنشین کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس طبی ہیلتھ کیمپ سے کو ہیر منڈل و مستقر کی عوام نے کثیر تعداد میں استفادہ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔

