بلگام کرناٹک 21/ اپریل( مشرقی آواز جدید): سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلباء کا کئی ایک انوکھےحربے کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ تعلیمی کیریئر کا انتہائی اہم موڈ یعنی ،،ایس ایس ایل سی،، و پی یو سی،، کے سالانہ امتحانات ہوتے ہیں جسکو ماہر تعلیم طلباء کا پل صراط سے تعبیر کرتے ہیں اسکو پار کر نے کے لئے ہر وہ کوشش کی جاتی ہے جسے وہ اسے بآسانی گزر جائے۔ تفصیلات کے بموجب ایک انوکھا واقعہ کل بلگام ضلع کے ،،چکوڑی،، تعلقہ کا پرچہ جانچ مرکز میں پیش آیا۔ جہاں پر ایس ایل ایس سی امتحانات کے پرچوں کی جانچ کی جا رہی ہے وہاں پر ایک جانچ کار کو دوران جانچ ایک پرچہ حاصل ہوا۔ جس میں ایک طالب علم نے جوابی بیاض میں کچھ نہ لکھتے ہوئے صرف ایک تحریر لکھا اور جوابی بیاض میں 500 روپئے کی نوٹ رکھا۔ جس میں یہ درخواست کی گئی کہ جناب اعلی سر جی، میڈم جی میری محبت کو بچا لیجیے۔ چونکہ میری محبوبہ نے ایس ایس سی ایل امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر ہی اپنی محبت کو جاری رکھنے کی شرط رکھی ہے لہذا میں تمہارے پیر پڑتا ہوں، یہ 500 روپئے لے کر چائے پی لیجیے مگر مجھے امتحان میں کامیابی کے نمبرات دیجئے۔ اس طرح میں گڑگڑاتے ہوئے تم سے اپنی مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ میری محبت کو بچائیے۔ میری محبت کو بچانا اب آپ کے ہاتھ ہے، برائے کرم مجھے کامیابی کے نمبرات دیجئے۔۔۔۔

