ظہیرآباد 21/اپریل (مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع موضع بلال پور کے ،،یم پی پی یس ،، اسکول انتظامیہ کی جانب سے بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ھوئے ایک ریالی نکالی گئی۔تفصیلات کے بموجب اس ریالی کا مقصد جو بچے خانگی اسکولس میں فیس ادا کرتے ھوئے تعلیم حاصل کررہے ہیں انکو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوانا تاکہ بچے اچھی سے اچھی تعلیم مفت میں حاصل کریں۔اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانگی اسکولوں کے بہ نسبت سرکاری اسکول میں اچھی تعلیم دی جارہی ہے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ اکرام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مفت میں تعلیم کتابیں قلم کاپیاں حکومت کی جانب سے دیجاتی ہیں۔
اس موقع پر اسکول پرنسپل مسٹر سریش، اندالو، نرملا، مردھولو، شیھاچلم، ونود، سنیتا، محترمہ سلطانہ صاحبہ، محترمہ آسیہ صاحبہ، جیسے دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

