کلبرگی 21 / اپریل.(محمدیوسف رحیم بیدری):  گلبرگہ یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر روبینہ تسنیم کی اولین تصنیف ” تانیثیت اور اردو افسانہ” کی رسمِ رونمائی دکنی زبان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ دکنی شاعر جناب سلیمان خطیب کے صاحبزادے ممتاز اسکالر جناب شاہین خطیب کے ہاتھوں آج بتاریخ 21 / اپریل 2025 ء گرینڈ ہوٹل گلبرگہ میں عمل میں آئی. اس موقع پر پروفیسر پیرزادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی ، ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) کلبرگی ، ڈاکٹر افتخارالدین اختر موظف لکچرار اور ڈاکٹر منظور احمد دکنی لیکچرر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی موجود تھے. واضح رہے کہ یہ کتاب محترمہ روبینہ تسنیم کے پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو انہوں نے ریسرچ گائیڈ محترمہ پروفیسر شمیم ثریا کی گراں قدر نگرانی میں بڑی تَگ و دَو اور جان فِشانی سے تکمیل کیں ہیں، قبل ازیں روبینہ تسنیم نے ” دکنی مرثیے و قصیدے کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ” کے زیرِ عنوان ایم فل کا تحقیقی مقالہ بھی لکھا تھا. شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی کی یہ ایک ذہین طالبہ ہیں جنہوں نے اپنے تحقیقی موضوعات پر سخت محنتوں سے کام کیا اور نیک نامی حاصل کی اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجِلَہ عطا فرمائے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے