بیدر۔22؍اپریل(شاہ شاروق قادری): شادی کے صرف چار مہینے بعد ایک نئی نویلی دلہن نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ بھالکی تعلقہ کے وانجرکھیڑا گاؤں میں پیش آیا۔ متوفیہ کی شناخت گورمّا کے طور پر ہوئی ہے۔ گورمّا کی شادی چار ماہ قبل ہوئی تھی۔ وہ اکثر پیٹ درد کی شکایت کیا کرتی تھی اور فون پر بھی اپنے اہل خانہ کو اس بارے میں آگاہ کرتی تھی۔ علاج کے باوجود اس کا درد ختم نہیں ہوا۔ وہ بار بار کہتی تھی کہ "میں مر جاؤں گی”۔ اب اس نے واقعی میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

گورمّا کے والد نے اس کی موت پر شک ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں مہکر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع شاہ شاروق قادری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے