حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی پولیس سے نمائندگی پر حالات قابو میں
حیدرآباد 23 / اپریل (مشرقی آوازجدید): کل بعد نماز عصر مدرسہ تعلیم القرآن جنا رام منڈل ضلع سنگاریڈی کے طالبہ چہل قدمی کے لئے مدرسہ سے چند قدم دور گئے ہوئے تھے، وہاں کے مقامی غیر مسلم افراد نے بچوں کی چہل قدمی پر اعتراض کیا۔ کیونکہ یہاں ایک مندر کی تعمیر ہورہی ہے ، شکوک و شبہات کی بنیاد پر مدرسہ کے طلبہ پر مورتیاں توڑنے کا جھوٹا الزام لگا کر طلبہ کو زد کوب کیا۔ مغرب کی نماز کے بعد گاؤں والے مدرسہ کے سامنے جمع ہو کر ہنگامہ آرائی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی ، مدرسہ تعلیم القرآن درگاه حضرت غریب شاہ ولی رحمت اللہ علیہ پر حملہ کیا۔ اور شدید نقصان پہو نچایا۔ جیسے ہی اس بات کی اطلاع ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کو ملی صدر محترم کی ہدایت پر محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے مقامی جمعیتہ علماء کے ذمہ داران جناب ذکی الدین صاحب کو موقع واردات پر فوری پہونچنے کیلئے کہا، انہوں نے اس جگہ پہونچ کر صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔ اور تمام تر واقعہ کی اطلاع ریاستی جنرل سکریٹری صاحب کو دی گئی۔ ریاستی جنرل سکریٹری صاحب نے فورا چیف منسٹر کے سکریٹری اور ضلع ایس پی سے بات کی شر پسند عناصر جو نعرے بازی کر رہے تھے اور پر امن ماحول کو خراب کر رہے تھے ۔ موقع پر پولیس پہونچ کر ان کی سمجھانے کی کوشش کی جب معاملہ قابو سے باہر ہو گیا تو ضلع ایس پی خود یہاں پہونچ کر معاملہ کو قابو میں کیا۔
 ایس پی صاحب نے بچوں کی حفاظت کیلئے ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ۔ ضلع کے اطراف واکناف کے مدارس کا بھی جائز لیا گیا۔ ریاستی جنرل سکریٹری کی نمائندگی پر مدارس کے قریب ناگہانی واقعہ کو روکنے کے لئے پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ریاستی جنرل سکریٹری صاحب اور مقامی جمعیتہ علماء کے ذمہ داران ضلع ایس پی ڈی ایس پی سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ماحول کو پر امن کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹری صاحب نے ضلع ایس پی صاحب سے بات کی انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے تمام طلبہ حفاظت سے ہے مدرسہ کے بازو  ایک چھوٹی سے مسجد ہے اس کو بھی نقصان پہونچانے کی کوشش کی گئی۔ مگر پولیس کی بروقت مداخلت سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اب یہاں کے حالات پر امن اور قابو میں ہے۔ مدرسہ کے صدر مدرس مولانا مفتی نظام الدین نظامی صاحب سے بھی رابطہ کر کے صورتحال معلوم کی گی ۔ اور ایس پی صاحب نے تقین دیا ہے کہ جو بھی شر پسند عناصر اس میں ملوث ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی ۔ اب یہاں کے حالات پر امن ہے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ریاستی صدر محترم کی ہدایت پر جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی کے ذمہ داران آج پولیس اسٹیشن پہونچ کر ایس پی صاحب سے ملاقات کی اور ان کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر مفتی اسلم سلطان قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی جناب کلیانی محمد ذکی الدین صاحب، جناب مقصود علی محمد صاحب جناب سید عبد القدیر صاحب آمدور جناب عامر حمزہ صاحب جناب محمد غوث صاحب، جناب محمد خلیل صاحب محمد یوسف صاحب، مفتی نواب صاحب نظامی جناب امتیاز صاحب جناب عثمان صاحب جناب صوفی ظفر بابا صاحب او دیگر احباب موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے