اسلامک سنٹر ظہیرآباد میں ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر کا خطاب

ظہیرآباد۔25/ اپریل(مشرقی آوازجدید): حج اسلام کا اہم رکن اورجامع اور عالمگیرعبادت ہے زندگی میں حلال آمدنی سے ایک مرتبہ فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر مصنف و ماہر حج ٹرینر حیدرآباد نے اسلامک سنٹر ظہیرآباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ نصف یومی حج تربیتی کیمپ برائے عازمین حج ضلع سنگاریڈی بذریعہ پروجیکٹر بطور خصوصی مہمان مقرر مناسک عمرہ و حج خطاب کیااورکہا کہ عازمین اپنا احتساب کریں ۱.اخلاص نیت صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے کریں ۲.حقوق العباد کی ادائیگی قرض امانت کی ادائیگی وراثت کی تقسیم اور اذیت پر معافی اور وصیت کی پاسداری کریں۳. سود رشوت حق تلفی خیانت اور چوری کے مال سے حج نہ کریں ۴.مناسک عمرہ و حج سے واقف ہوں۵. شعوری عبادت کے لئے علم حاصل کریں  اور انھوں نے خطبہ حجتہ الوداع کا خلاصہ بھی پیش کیا کہ مساوات انسانی اخوت اسلامی جاہلیت کی خرافات کا خاتمہ حقوق الزوجین معاملات وصیت اعتصام القرآن کی ہدایت کی صحابہ سے گواہی لی اوراللہ کو گواہ بنا کر شہادت کی ذمہ داری سونپی اس کیمپ کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت و ترجمانی پیش کی امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری نے خیر مقدمی کلمات پیش کیا اور تمام عازمین کو مبارکباد پیش کی اور ظہیرآباد کی بزرگ شخصیت پیرومرشد مرحوم سید شاہ عزیز الدین قادری کے سانحہ ارتحال پر انکی ملی تعلیمی اور انسانی خدمات مقامی حج کیمپس کے روح رواں عازمین حج کی تربیتکے مربی اور انسانی ہمدردی تمام مسالک سے یکساں سلوک او جہاں دیدہ شخصیت کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا اور مغفرت کےلیے دعا فرمائی اور کہا کہ یہ ظہیرآباد کے لیے عظیم نقصان ہے جناب سید شاہ حسام الدین قادری سابق خادم الحجاج آداب زیارت مدینہ منورہ پیش کرتے ہوئے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا شیخ فرید بدرالدین فاونڈیشن نے بھی خطاب کیا اس پروگرام کی نظامت محمد معین الدین معاون امیر مقامی نے کی جبکہ محمد قیصر غوری معاون ناظم ضلع سنگاریڈی نے اظہار تشکر کیا عازمین کیلئے مناسک حج وعمرہ گائیڈ اور مختصر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کتابچے تقسیم کئے گئے جبکہ شیخ فرید کی جانب سے مردوخواتین کےلئے احرام بطور تحفہ پیش کئے گئے اس موقع پر محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی اور خادم محمد عبدالستار کے علاوہ مردوخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی تمام شرکاء کے لئے ظہرانہ کا معقول نظم رکھا گیا اسکے انتطامات محمد مصطفی سید اظہر الدین عبدالمجید عبدالروف زبیر احمد محمد ارشاد رضوان احمد  سید احمد علی معراج مکرم محمد عمار اور محمد اسحاق ودیگر نے کئے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے