بسوا کلیان: ( محمد نعیم الدین کو خصوصی رپورٹ): جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 24 سیاحوں کی موت اور 20شدیدزخمی ہوئے ہیں, اِنکی سوگ میں سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ بسوا کلیان کی طرف سے کینڈل مارچ , نکالا گیا جوجامع مسجد بسوا کلیان سے ہوتے ہوئے گاندھی چوک, بسویشور چوک تا امبیڈکر چوک تک رہا , حافظ افضل صاحب نے قرآن کی تلاوت سے کینڈل مارچ کا آغازکیا,ڈاکٹر زبی اللہ خان نے سبھی شریک حضرات کا کینڈل مارچ میں شریک ہونے کی درخواست کی , اورخاموش مارچ امبیڈ کر چوک پہنچا, اس موقع پر عوام الناس کے ساتھ نعرے کہے گئے کہ, یہ دہشت گردی-نہ منظور, یہ افراتفری – نہ منظور, قتل و غارتگری – نہ منظور, ہندو مسلم – نہ منظور, معصوم پر گولی – نہ منظور, نا پاک سیاست و ناپاک قیادت – نہ منظور, اور دوسرے بھی امن بھائی چارے و سکون کو لیکر نعرے لگائے گئے اس موقع پر معزز حضرات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ہند سے مانگ کی گئی کہ واقع کاانصاف کے ساتھ تحقیقات ہونی چاہیے, دہشت گردانہ حملے کا کوئی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا, کسی کے مذہب کی طرف منسوب کرنا بلکل غلط ہے, اور مزید کہا گیا کہ پہلگام علاقہ کے اطراف و اکناف کے حصے میں موجود سیکیورٹی چوکیوں کی نگرانی کون کر رہے تھے, سوال پیدا ہوتا ہے, اور کئی سوالات بھی آرہے ہیں ملک میں بدلتے حالات کودیکھتے ہوئے, یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ عوام کے سونچ کو بدلنے کی سازش تھی اگر ایسا ہے تو بہت ہی گمبھیر پراشتیتی کا ماحول نظر آرہاہے پہلگام کے واقع میں معصوم بچے یتیم ہوگئے, عورتیں بیواہ ہوگئی اور کئی انسان بے سہارا ہوگئے اس کا ذمےدار کون؟ مذید اس موقع پر انسانیت کا درد قرآن کی آیت کے حوالہ سے دیکر بتایا گیا کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اس موقع پر سبھی نے وزیرِ اعظم اور وزیر داخلہ ہند سے پرزور اپیل اورمانگ کی کہ انکوائری کرکے قتل کرنے والوں کو سخت سزا دیں, اور دیش کے سیاست دانوں کو کہا گیا کہ راج نیتی کے لیئے سیاست کرنا بند کرو, اور سیاست کے لیئے پرامن حالات کو بگاڑنے کے لئے ساتھ دے رہے ہیں, آج بسوا کلیان میں سولیڈائرٹی یوتھ موومنٹ sym کی کوشش سے کینڈل مارچ نکالنے پر ستائش کی گئی اس موقع پر صدر sym نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی ظلم ہورہے ہیں اُس کے لئے انصاف کی مانگ کی گئی, ہے گناہ کا قتل ہوں, ہے گناہ پر ظلم ہوگا,تو sym انصاف کے لئے ہمیشہ کھڑے رہے گی, بسوا کلیان کا یہ کینڈل مارچ صرف پہلگام کے دہشت گرد حملے ہوۓ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے, یہ کینڈل مارچ مہلوکین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی و سوگ کے طور پر کیا گیا ہے۔

