ظہیرآباد 27/اپریل(مشرقی آواز جدید): چلو ورنگل ریالی،،کے تحت آج ریاست تلنگانہ کے ورنگل شہر کو مختلف اضلاع سے ٹی آر ایس وبی آر ایس قائدین کے قافلے روانہ ھوتے دیکھے گئے۔اسی طرح سے کوہیر منڈل سے قریب قریب 600 افراد پر مشتمل قائدین کے قافلے مختلف گاڑیوں سے روانہ ھوئے۔ مذکورہ قافلے میں آر ٹی سی بسیں اور طوفان کروزر،دیگر کاروں میں بھی سوار ھوکر ریالی میں شرکت کے لئے روانہ ھوئے۔تفصیلات کے بموجب آج ورنگل شہر میں پارٹی کی سلور جوبلی تقریب منعقد کی جائے گی۔جسکو سابق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ صاحب مخاطب کرینگے۔بعدازاں سینئر قائدین سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کرینگے۔
اس تقریب میں شرکت کے لئے کوہیر منڈل کےصدر مسٹر نرسمہلو کی صدارت میں کوہیر منڈل ودیگر مواضعات سے محمد افتخار احمد صدر ٹاؤن، محمد کلیم الدین سابقہ سرپنچ کوہیر، محمد فردوس سرور ٹی آر ایس یوتھ قائد، محمد اسلم زید، محمد مدثراحمد،محمد عقیل احمد ٹی آرایس یوتھ لیڈر محمدواجدعلی، وٹھل ریڈی سابقہ سرپنچ دگوال، عبدالقدیر احمد سابقہ سرپنچ موضع منیارپلی، سرونتی اروند ریڈی سوسائٹی چیئرمین پیچاراگڑھ، کےعلاوہ کوہیر منڈل کے سابقہ سرپنچس اور ایم پی ٹی سیز ٹی آر ایس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

