بیدر۔ 30؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر کے نوآباد میں واقع بی جے پی دفتر میں وشو گرو بسویشور کی جینتی منائی گئی۔ ضلع صدر سومناتھ پاٹل نے بسویشورکی تصویر پر پھول چڑھائے اور پوجا کی۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، ضلع جنرل سکریٹری پیرپا اورادے، ضلع سکریٹری مہیشور سوامی، ایشور سنگھ ٹھاکر،بھاجپا سٹی یونٹ کے صدر اورکونسلر ششی ہوسلی، راجکمار نعمت آباد، ویرو دگوال، گوپال، سرینواس چودھری، شریمتی الہاسنی ، وکرم مدالے، وجئے لکشمی کوڈگے، گنیش بھوسلے، نریش گاؤلی اور بی جے پی کے کئی رہنما موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرینواس چودھری ضلع ترجمان نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے