بیدر۔ 30؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک کے ثقافتی رہنما بسونا کا یوم پیدائش بدھ کو شہر کے سری سوامی نریندر پری یونیورسٹی کالج میں منایا گیا۔کالج کے صدر ڈاکٹر چندرکانت پاٹل نے بسونا کی تصویر پر پھول کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بسونا نے بارہویں صدی میں ایک مساوی سماج کی تعمیر کے لیے سخت محنت کی تھی۔کالج کی ڈائریکٹر کلپنا مٹھ پتی، پرنسپل منگلا این ایم، کالج کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے