ظییرآباد 30 / اپریل (مشرقی آواز جدید): مسٹر جے راملو پر نسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 الگول ظییرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 کے دسویں جماعت کے طلباء کے صد فیصد نتائج حاصل ہوئے . انہوں نے بتایا کہ رواں سال دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں جملہ 54 طلباء نے شرکت کی اور تمام طلباء کامیاب رہے. راتھوڈ راہول نے 600 کے منجملہ 541 نشانات حاصل کرتے ہوئے اسکول ٹاپر قرار پائے جبکہ محمد انس نے 600 کے منجملہ 523 نشانات حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر رہے. جبکہ تمام طلباء امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی.
اس موقع پر آر ایل سی محترمہ بہومتی، محمد وسیم الدین ڈسٹرکٹ اکیڈمک کو آرڈینیٹر، پرنسپل جے راملو اور اسکول کو آرڈینیٹر محمد خلیل, ڈپٹی وارڈن محمد سمیع الدین اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے