سداشیوپیٹ 2/مئی(مشرقی آوازجدید): جناب محمد محسن پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سداشیوپیٹ بوائز 1 نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سداشیوپیٹ بوائز 1 کے دسویں جماعت کے نتائج صد فیصد رہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ محمد عاکف شہیر نے 600 کے منجملہ 533 نشانات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں فرسٹ رینک حاصل کیا. جبکہ 523 نشانات حاصل کرتے ہوئے سدھارتا نے دوسری شادی پوزیشن حاصل کی. عبدالحسیب کو تیسرا رینک حاصل ہوا. انہوں نے صد فیصد نتائج کے حصول پر تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تمام اساتذہ سے بھی اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر اسکول کو آرڈینیٹر مدھو سدھن اور دیگر موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے