تصویرلگانے کی ضرورت ہوتو ماسک پہناکر تصویرلگائیں

بیدر۔ 2؍مئی (پریس نوٹ): ممتازشاعر و ادیب، افسانہ نگار، افسانچہ نویس اور نقاد وخاکہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدر ی نے اولیائے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ جن لڑکیوں کے دہم جماعت کے نتائج آئے ہیں، وہ نتائج کی خوشی میں اپنی لڑکیوں کو، اپنی لاڈلیوں کوبے پردہ ہونے نہ دیں۔ بے پردگی کو اسلام نے حرام قرار دیاہے۔ اس سے فتنہ پید اہوتاہے۔ فتنہ پیداہونے کے سارے امکانات کوختم کرنامسلمان والدین اور مسلم نوجوانوں کافریضہ ہے۔ اس کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ لڑکیوں کی تصاویر لگانے سے پرہیز کیاجائے۔ جناب بیدری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے آگے کہاہے کہ خوشی منانا فطری بات ہے۔ کامیابی اللہ کی دین ہے۔ اپنی کامیابی پر خوشی فطری طریقے سے منائیں۔ غیرفطری طریقے (بے پردہ ہونا، سب طلبہ وطالبات جمع ہوکر کیک کاٹنا، ایک دوسرے کے منہ پر کیک تھوپنا یا ایک دوسرے سے ہاتھ ملاکر مبارک باد دینا) سے اجتنا ب کریں۔ اور خصوصیت کے ساتھ اسکول کے نتائج والی ہورڈنگ پر اپنی جوان لڑکیوں کی تصاویر لگانے سے پرہیز کریں۔ والدین اسکول والوں کومنع کردیں کہ ہماری لڑکی کی تصویر ہورڈنگ پر نہ لگائیں اور بازاروں میں تو قطعاً نہ لگائیں۔ آج کل کے بازار دراصل بازارِ حسن ہوچکے ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کی غیرت مند بیٹیوں کی تصاویر لگاکر ہر ایرے غیرے نتھوخیرے کے سامنے ہماری لڑکیوں کی تصاویر پیش کرنا گناہ ِ( کبیرہ) کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اسکولوں کو اس گناہ سے بچائیں۔ آمین ۔ مسلم نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ بھی اپنی بہنوں کی تصاویر کو بازار میں لگانے سے منع کردیں ۔ اگر تصویر لگانے کی ضرورت ہی پیش آئے تولڑکیوںکی برقع اور ماسک والی تصاویر لگائیں۔ دہم جماعت کامیاب لڑکی کوبالغ سمجھناچاہیے اور اس پر پردہ فرض ہے۔ علمائے کرام سے بھی میری اپیل ہے کہ مسلم طالبات کی بے پردگی کوروکنے کے لئے اپنی سی کوشش میںبروقت تیزی لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے