ظہیرآباد 6/ مئی(مشرقی آواز جدید): آج بروز منگل صبح گیارہ بجے دن دفتر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد پر حافظ پیر شبیر احمد صاحب وحافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے حکم پر مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
خاص طور پر اس اجلاس میں ممبر سازی کے متعلق اہم مشورہ اور تجاویز لی گئی اور اس بات کا اعلان کیا گیا کہ جمعیتہ علماء کی میعاد مکمل ہوچکی اور باڈی تحلیل کردی گئی ہے۔ اب اڈھاک کمیٹی پورے ضلع کےامور کو طئے کریگی اور صدر کارگزار کی حیثیت سے کام کو انجام دیں گے۔ باقی کوئی عہدہ باقی نہیں رہیگا تمام منڈل والوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ماہ جولائی تک ممبر سازی کی تکمیل کرلیں۔ ممبر سازی مہم کی تکمیل پر ان شاء اللہ منڈل سطح پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے اور ماہ اگسٹ میں ضلع کی سطح پر جمعیتہ کی باڈی تشکیل دی جائیگی۔ اسکے بعد ریاستی سطح پر انتخابات منعقد ہوں گے۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ممبر بنیں اور جمعیتہ کی قیادت کو مظبوط کریں۔ اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ صاحب، مولانا اسماعیل عارفی صاحب، جناب نصیر الدین، جناب یحی ظفر صاحب، جناب عنایت علی افروز، حافظ عتیق صاحب، حافظ نسیم ،حافظ ابراہیم، مولانا واصف، مفتی شیخ محمود صاحب، مفتی رفیق ذاکر صاحب آرمور وپرکٹ، عبدالرحمن پرکٹ، حافظ افسر بودھن، حافظ عقیل بودھن، مفتی عبدالماجد چندور ورنی، حافظ عبدالرشید نندی پیٹ،حافظ عمرآن ساٹاپور، مفتی مدثر ساٹاپور، حافظ الیاس صاحب بورگاؤں، مولانا عاطف صاحب ایڑپلی، نعیم صاحب ویلپور، پاشاہ بھائی ورنی نے شرکت کی۔۔۔
