حیدرآباد: ادارہ ادب اسلامی حیدرآباد کی طرف سے 4/مئی 2025 بروز اتوارشب (9:00 بجے) دفتر جماعت اسلامی چھتہ بازار حیدرآباد میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر سردار بلبیر سنگھ نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض ظفر فاروقی نے انجام دیئے۔
ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی ارریہ، بہار(بنیادی رکن ادارہ ادب اسلامی ہند) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسٹیج کو زینت بخشی۔پروگرام کا آغاز ظفر فاروقی کی تذکیر سے ہوا۔ بعد ازاں جنید حسینی جنید اور ماجد خلیل نے نعتیں پیش کیں۔ غزل کے دور میں صدر مشاعرہ کے علاوہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی، سردار سلیم، طاہر گلشن آبادی، سیف نظامی، معالے اچلپوری، نعیم سلیم، کوکب ذکی، نورالدین امیر، نوید جعفری، ممتاز لکھنوی، مسعود احمد، اسماعیل ذبیح، جہانگیر قیاس، رفیق جگر اور ناظم مشاعرہ ظفر فاروقی نے سنجیدہ کلام سنا کر خوب داد پائی۔ درمیان میں طنز و مزاح کے ممتاز شاعر وحید پاشاہ قادری اور لطیف الدین لطیف نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔
آخر میں مہمان خصوصی کی شال پوشی کی گئی، ظفر فاروقی کے شکریہ پر یہ خوشگوار محفل اختتام کو پہنچی۔
