بیدر۔ 10؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): آج بیدر ضلع کے کانگریس قائدین کی ایک میٹنگ ہوٹل کیپٹل، بنگلور میں ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع بیدر کی ترقی اور پارٹی تنظیم کے مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے وفادار کارکنوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو دور کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کی صدارت سابق وزیر جناب راج شیکھربی پاٹل اور سابق ایم ایل اے شری اشوک کھینی نے کی۔ سابق ایم ایل سی اروند کمار ارلی، کے پنڈلیکاراؤ، سابق ضلع پنچایت ممبران پردیپ کشنور، رگھوناتھ راؤ جادھو، ودیا ساگر سندھے، کے پی سی سی جنرل سکریٹری عبدالمنان سیٹھ، ریاستی بھیڑ اوراون ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق صدر پنڈت راؤ چدری، ضلع کانگریس سکریڑی دتاتریہ مولگے، کانگریسی قائدین میں دھن راج تالمپلی ، سابق سکریٹری ویجناتھ یناگنڈے،وغیرہ موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع سابق رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے