بیدر۔ 10؍مئی (محمدعمران خان): شہر کی معروف بزرگ شخصیت اور گاوان نوادرات کے صدرنشین جناب محمدلیاقت علی خان ولد مرحوم محمد امیرخان جنواڑکر، سابق صدر مسجد فرش پورہ بیدر کاجمعہ کی صبح کو انتقال پرملال ہوا۔ اِنا للہ واِناالیہ راجعون ۔ان کی نماز جنازہ کل 9؍مئی جمعہ کو بعدنمازِ عصر مسجد محمودگاوان ؒ ، موقوعہ مدرسہ محمودگاوان بیدر کے احاطہ میں عمل میں آ ئی۔ نماز جنازہ ان کے پوتے حافظ محمدامانت علی خان نے پڑھائی اور تدفین قبرستان مسلم چوک بید رمیں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دختر کے علاوہ مرحوم محمد عنایت علی خان سمیت محمد حفاظت علی خان، محمد شجاعت علی خان اور محمد وجاہت علی خان چارفرزندان شامل ہیں۔
جناب محمدلیاقت علی خان مرحوم 85 برس کے تھے اور الحمد للہ باقاعدہ چلتے پھرتے، مختلف افراد کی کیفیت دریافت کرتے اور مسجد جاکر نما زاداکرتے تھے۔ ان کے انتقال سے ایک زرین عہدکا خاتمہ عمل میں آیا ۔ وہ جناب محسن کمال مرحوم سابق رکن اسمبلی اور سابق رکن کونسل کے دوستوں میں سے تھے۔ گاوان چوک پرکرانہ کا بڑا مؤثر کاروبار تھا۔ 1955ء سے 1995ء تک یہ کاروبار چلتارہا۔ اس وقت کی سب سے قدیم تین دوکانوں میں یہ دوکان شامل تھی۔ جناب محمدلیاقت علی خان نے گاوان چوک اور پورے شہر بیدر کے مختلف اہم واقعات اپنے ہاں قلمبند کررکھے ہیں۔ جو ایک تاریخ ہے۔ اور بیدر کی تاریخ لکھنے میں ان واقعات سے مدد لی جاسکتی ہے۔ وہ بیدراربن کوآپریٹیوبینک کے ڈائرکٹر بھی رہ چکے تھے۔
جناب محمدلیاقت علی خان کے فاتحہ سیوم بروزاتوار (11؍مئی) بعد نمازِ عصر تا مغرب مسجد لعلن حسینی، پاتال نگری بید رمیں رکھے گئے ہیں۔ تعزیت اور دیگر امور کے لئے انکے فرزند جناب محمدحفاظت علی خان سے 9036526346 پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔
