ظہیرآباد-18/مئی(مشرقی آوازجدید): سید شاہ فرحان قادری بغدادی خانوادہ بارگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی  رح نےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی جلسہ عام بمقام عیدگاہ میدان بتاریخ 24/مئی 2025 بعد نماز عصرتا 10 بجے شب کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ اس جلسہ عام میں علماء کرام ،جملہ مشائخین عظام، سیکولر سیاسی قائدین عمائدین کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ سید فرحان قادری بغدادی نے تمام عامۃ المسلمین بالخصوص بارگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی کے مریدین و متقدین، محبین ومیلاد کمیٹی ،اہل سنت والجماعت، سنی دعوت اسلامی کے تمام مبلغین سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس احتجاجی جلسے عام کو کامیاب بنانے اور وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی پر زور مخالفت کی اپیل کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے