گلبرگہ۔ 17؍مئی (راست): ممتاز نقاد جناب منظور احمد دکنی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی مجلس عاملہ کو غیرآئینی اور غیرجمہوری کہاہے۔ اور انجمن کے صدر پر بھی مختلف الزامات لگاتے ہوئے 18؍مئی 2025ء اتوار کے پروگرام کی اہل گلبرگہ سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے لکھاہے ’’انجمن ترقی اُردو ہندگلبرگہ کی موجودہ مجلس عاملہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ اس باڈی کے صدر نے مکر و فریب، کذب بیانی،دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریق پر اسے قائم کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان بے ایمانوں اور دروغ گویوں کی جانب سے منعقدہ ادبی تقاریب کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔ ادباء، شعراء اور اردو دان حضرات سے گزارش ہے کہ رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ بروز اتوار کے غیر قانونی پروگرام کا مکمل با ئیکاٹ کرنے میں تعاون فرمائیں‘‘ ہمیں یہ نہیں پتہ چل سکاکہ صرف اپیل ہی کی گئی ہے یا پھر کل انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ کے دفتر پر بھی پروگرام مخالف کوئی مظاہرہ ہوگا؟
