چٹگوپہ۔ 20؍مئی (محمدعبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے رینج فاریسٹ دفتر کا جناب محمد مجیب A.C.F کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر سریکانت راتھوڑ آر،ایف،او چٹگوپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی ہمارے چٹگوپہ محکمہ کے لئے اور دفتر وغیرہ کی ضرورت ہے لیکن جلد بازی میں ایک چھوٹی سی دفتر میں کام کی شروعات کی جارہی ہے ۔ جناب شیوکمار راتھوڑ بیدر آر،ایف،او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفتر کے کام کو سہی طریقے سے انجام دیں اور دستاویزات وغیرہ کودرست رکھنے کی بات کی ۔ اس اجلاس کی صدارت،A.C.F محمد مجیب صاحب نے کی اور آخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چٹگوپہ تعلقہ میں نئے دفتر کا افتتاح بہت ہی خوشی کی بات ہے کیونکہ تعلقہ ہونے کے کئی سال سے یہاں کی عوام کو دفتر کے کام سے ہمناآباد جانا پڑتا تھا لیکن اب چٹگوپہ دفتر سے ہی تمام کام پورے ہوسکتے ہیں۔ اور انہوں نے چٹگوپہ آر،ایف،او سریکانت کو تمام دستاویزات وغیرہ کو چیک کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر محمد مظفر پٹیل نائب صدر ٹی،ایم،سی چٹگوپہ،محمد نصیر حکیم رکن ٹی،ایم،سی چٹگوپہ،راجدیپ جابا رکن ٹی،ایم،سی چٹگوپہ اور محکمہ جنگلات کے اہلکار و دیگر موجود تھے۔ آخر میں ویریا آر پجاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے