یادگیر:۔21-مئی(سید ساجد حیات): انجمن ترقی اردوہندیادگیرکے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی چودھواں سالانہ یس یس یل سی(دسویں جماعت) اردو میڈیم ڈسٹرکٹ لیول ٹاپرس ایوارڈ تقریب 20-مئی بروز منگل صبح دس بجے سوداگر فنکشن ہال ملت نگر روبرو لمبنی پارک یادگیرمنعقد ہوئی۔جس کی صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی اردو ہندیادگیر فرمائی، علینہ فاطمہ طالبہ لٹل اینجل اسکول کی قرآت کلام سے تقریب کا آغاز ہوا ، محمد ابراہیم قریشی نے حمد اور عارف تماپوری نے نعت پیش کیا،  محمد برہان الدین اظہر خوط نے خطبہ استقبالیہ دیا اور ابتدائی کلمات ادا کئے، وحید میاں نائب صدر تنظیم المسلمین و بیت المال ، قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر رابطہ ملت کمیٹی، عارف تماپوری ضلعی صدر کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن، محمد صلاح الدین جاگیردار امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، نزہت فاطمہ چیر پرسن لٹل اینجل اسکول ، ربانی بیگم ٹیچر سرکاری اردو ہائی اسکول جونئیر کالج، رفعت بیگم ٹیچر سرکاری اردو ہائی اسکول جونئیر کالج نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، سید ساجد حیات نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، ڈاکٹر رفیق سوداگر،وحید میاں، قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ،عارف تماپوری، محمدصلاح الدین جاگیردار،ربانی بیگم نے تقریب سے خطاب کیا، جن طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا انکی تفصیلات اسطرح ہے،نبھا تبسم بنت محمد عظیم پاشاہ مہاتما گا ندھی اردو ہائی اسکول(مو لا نا ابولکلام آازاد اسکول) یادگیر ڈسٹرکٹ کےلئے فرسٹ ٹاپر، نازیہ سلطانہ بنت امیر الدین مہاتما گا ندھی اردو ہائی اسکول(مولانا ابولکلام آازاد اسکول) یادگیر،صالحہ بیگم بنت نبی صاحب سرکاری اردو ہا ئی اسکول کڑئچور،صابرہ بیگم بنت رحمت اللہ سرکاری اردو ہائی اسکول سگر شریف تعلقہ شاہ پور، سبیکا اسین بنت عبدالنبی  سرکاری اردو ہا ئی اسکول پی یو کا لج فار گرلز شاہ پور، محمد مصطفی ولد محمد علی سرکاری اردو ہائی اسکول پی یو کا لج فار بوائز شاہ پور، زینب فاطمہ بنت نعمت اللہ سرکاری اردو ہائی اسکول کیمباؤی تعلقہ شوراپور،حنا روحی بنت محمد غوث سرکاری اردو ہا ئی اسکول کیمباؤی تعلقہ شوراپور، عامر حسین ولد محمد ذاکر کرناٹک پبلک اسکول رنگم پیٹ تعلقہ شوراپور، کے علاوہ محمد ذیشان ولد محمد تاج الدین جواہراردو ہائی اسکول یادگیر، مسکان بنت معین سرکاری اردو اسکول اسٹیشن بازاریادگیر، حسنہ ارم بنت محمد نجم الدین اقراء پبلک اسکول یادگیر، حظیفہ ولد عبدالملک فیصل مو لانا آزاد انگریزی میڈیم گورنمنٹ اسکول یادگیرشامل ہیں، اس موقع پرسید ضیاء الرحمٰن ،محمد جلیل، مختار احمد، عبد القدیر، زاہدہ بیگم، اسما زہرہ، تحمینہ بیگم ، زہرہ جبین، حاجی شفیق الزماں ، محمد ثناء اللہ ، عاصم رسول ، عبداللہ چاوش ، طلباء و طالبات ، اولیاء طلباء ، دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے