چٹگوپہ۔ 26؍مئی (عبدالقدیر لشکری): حکومت مانسون کے موسم کے لیے بوائی کے بیج رعایتی قیمت پر تقسیم کر رہی ہے۔ اس لیے کسانوں کو محکمہ زراعت اور کسانوں کورابطہ مراکزجاکر معیاری بیج خریدنا چاہیے۔یہ بات قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل نے کہی۔ وہ آج پیر کو ہمناآباد کے کسان رابطہ مرکز کے احاطے میں منعقدہ مانسو ن سیزن 2025-26 کے لیے بیج تقسیم کرنے کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے آگے کہاکہ مانسون کے موسم کے دوران، کسانوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بوائی سے پہلے زمین میں کافی نمی موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر بیج صحیح طور پر اُگ نہیں سکیں گے اور اچھی فصل حاصل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ہمنا آباد تعلقہ کے حدود میں پہلے ہی اچھی بارش ہو چکی ہے۔ حکام کسانوں کی سہولت کے مطابق بیج تقسیم کریں۔ ناقص معیار کے بیج تقسیم نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر یہ دیکھا گیا کہ بیج ناقص معیار کے ہیں تو عہدیداروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔کاشتکار مانسو ن سیزن میں بوائی کے عمل کے حوالے سے نجی دکانوں سے زیادہ قیمت پر بیج نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ معلوم ہوا کہ پرائیویٹ افراد دیہی علاقوں میں مہنگے داموں بوائی کے بیج تقسیم کررہے ہیں تو ان کے خلاف اطلاع دے کر کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر سدھو پاٹل، کرشی سماج کے صدر وشوناتھ پاٹل مدگل، کرشی سماج کے نائب صدر دستگیر اوتگی، گریڈ-2 تحصیلدار گیتا، رعیت سنگھا کے صدر ستیش ننورے، کربسپا ہڈگی، گیانیشور بھوسلے، کلپا ایٹگی، گرولنگپامیل دوڈی،گریش پاٹل ، کریشی معاون ڈائرکٹر شرن کمار ، اسٹاف میں مکرہرشا،ستیش، ادے کمار، پرشانت، مہیش اور مقامی کسان لیڈران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے