بیدر۔ 3؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 3؍جون کو بنگلور کے ہوٹل ریڈیسن بلیو، میں بیدر کانگریس کے مخلص قائدین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی پیشرفت اور آئندہ ہونے والے ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت سابق وزیر جناب راج شیکھر پاٹل ہمناآباد نے کی ۔جب کہ سابق ایم ایل سی کے پنڈلک راؤ، اروند کمارارلی، سابق ضلع پنچایت نائب صدور لکشمن راؤ بڑلا، رگھوناتھ راؤ جادھو، سابق ضلع پنچایت ممبران ودیا ساگر شندے، گنڈوریڈی، سابق صدر پنڈت راؤ چدری ریاستی بھیڑ اور اون ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنگلور ، سابق تعلقہ پنچایت صدر رمیش داکڑگی ، بسیر الدین ہالہپرگہ ، ضلع کانگریس جنرل سکریڑی دتاترے مولگے ، کے پی سی سی جنرل سکریٹری عبدالمنان سیٹھ،دیگر قائدین میں بسوانت رائے دیشمکھ چٹگوپہ، شیوراج دیشمکھ، سنگمیش پاٹل چلکاپور، ویجناتھ ینگندے، کے پی سی سی کوآرڈی نیٹر عظمت پٹیل، ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر ناصر خان، پسماندہ سیل کے ضلع صدر شنکر ریڈی،روحی داس گھوڑے، سابق جی پی ممبر، بسواکلیان کے گروناتھ درگے، ملکارجن مہندرکمار، سابق کونسلر اور یوتھ کانگریس کمیٹی کے سابق صدر شیخ حاجی، شجیل لشکری، شیومورتی سبابے، دھنراج ہوپلا، ہمناآباد بلاک کانگریس صدرافسرمیاں ، اومکار تمبا سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ اروندکمارارلی کے بقول انھوں نے خود اس میٹنگ کاانتظام کیا تھا۔ پہلی میٹنگ 10.05.2025 کو ہوٹل کیپٹل، بنگلور میں ہوئی تھی۔ یہ دوسری میٹنگ رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے