ظہیرآباد 5/ جون(مشرقی آواز جدید): مجلس تہنیت و مشاورت تیلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی( ٹمریس) تیلنگانہ کی جانب سے ائمہ موذنین اور اقلیتی قائدین کی ایک اہم میٹنگ کلکٹر آفس سنگا ریڈی میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں تعلیمی سال2024 2025 کے دوران دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ سال اول دوم میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو تہنیت پیش کی گئی اس تقریب میں محمد عبدالسلام سلمہ ولد محمد عبدالغنی صاحب نے کلکٹر صاحبہ کی موجودگی میں اپنی پراثر تقریر  اور اپنے بر جستہ اشعار سے محفل کو دم بخود کردیا ضلع کلکٹر ولوری کرانتی صاحبہ نے محمد عبدالسلام سے متاثر ہوکر انکی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی اور انکی بے حد سراہنا کی اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کلکٹر صاحبہ کے علاوہ ڈی ایم ڈبلیو دیوجاڑی صاحبہ آرایل سی بہومتی صاحبہ اور ضلع سنگاریڈی کے ائمہ موذنین اقلیتی قائدین طلبہ و طالبات اور اولیاے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں سر فہرست سید عبدالرافع التمش صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی محمد نظیر صاحب جونیئر کالج پرنسپل ذکور سنگا ریڈی محمد محسن صاحب پرنسپل اقامتی اسکول ذکور سداسیو پیٹ  قمرالدین بخاری صاحب مختار حسن مختار صاحب محمد منصور احمد صاحب محمد معاذ عبداللہ صاحب محمد فردوس صاحب اور محمد اصغر صاحب موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے