ظہیرآباد 5/جون ( مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد ایم پی جے یونٹ کے صدر محمد ایوب احمد کی قیادت میں ایک وفد نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ سے ایم ایل اے کیمپ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے عید الاضحی کے پیش نظر انتظامات سے متعلق ایک تحریری یاداشت حوالے کی۔ جس میں بالخصوص اسٹریٹ لائٹ، بلیچینگ پاؤڈر چھڑکاؤ ، ٹرافیک کنٹرول و دیگر امور پر نشاندہی کی گئی ۔ رکن اسمبلی نے متعلقہ عہدیداروں کو فوری فون پر انتظامی امور متعلق ہدایت دیں۔ اس وفد میں محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی، محمد فاروق علی،  ایم اے عظیم، سید  وقار، محمد محبوب غوری، محمد نصیرالدین ، محمد عرفان، محمد رئیس خان ، یاسر خان، محمد افضل و دیگر موجود تھے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے