چٹگوپہ۔ 5؍جون (عبدالقدیر لشکری): آج مورخہ5؍جون کو ”عالمی یوم ماحولیات” کے موقع پر ”کلین انڈیا، گرین انڈیا – گرین عہد” کے نعرے کے ساتھ، چٹگوپہ میں پانی بیس کے کنویں کے آس پاس کے علاقے کو پلاسٹک سے صاف کیا گیا اور چٹگوپہ ٹاؤن میونسپلٹی کے چیف آفیسر حسام الدین بابا کی قیادت میں مذکورہ جگہ پر پودے لگائے گئے۔اور حلف لیا۔ اس موقع پر بلدیہ کے ممبران جناب ناصر حکیم، وشال بورلے اور عملہ میں پوجا انوائرمنٹل انجینئر، روی کمار سینئر ہیلتھ انسپکٹر، چدانند پتری PRDSA، سنتوش برادار، آنند فرسٹ کلاس ریونیو انسپکٹر، CRPs  میں منجولا، اشونی اور ٹاؤن لیڈرمیں بھاسکر، محمد شریف ، میونسپل ورکرز اور خود مدد گروپوں کے ممبران نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔اس بات کی اطلاع چیف آفیسر حسام الدین بابانے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے