30/ جون کو صوبائی سطح کے پروگرام میں مولانا محمود اسعد مدنی کی حیدرآباد آمد، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کا بیان
حیدرآباد 14/جون (مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند جو سرزمین ہند میں سرمایہ ملت کا نگہبان اور مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان ہے جمعیتہ علماء ہند ایک اصولی اور دستوری جماعت ہے۔ اس کا اپنا ایک دستور منشور ہے نظام کار لائحہ عمل ہے ۔ اغراض و مقاصد اور مرتب تعمیری و اصلاحی جد و جہد کا پروگرام ۔ ہے ۔ فکر وعمل کی ایک درخشاں تاریخ ہے، اس کا اپنا ایک جامع نظر یہ اور متوازن فکر ہے جمعیتہ علما ء ہند کے نصب العین تعمیری پروگرام اور فکر کی جامعیت یہ ہے کہ گردش لیل و نہار کی ہزاروں یورشوں کے باوجود جماعت ہمیشہ اپنی فکر پر قائم رہی اور اپنے نہج پر چلتی رہی ہے کسی بھی تنظیم اور جماعت کی زندگی میں سو سال کے طویل عرصہ کی ایک اہمیت ہوتی ہے کہ ملت اسلامیہ کی دینی قیادت اور ملی مسائل کے حل اور آئینی تحفظات کے دفاع مساجد مدارس اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کے مذہبی تمدنی تعلیمی اور اقتصادی حقوق کی تحصیل و حفاظت اور اسلام شعائر اسلام اور مسلمانوں کے تاثر و معابد کی حفاظت، مسلمانوں کی اخلاقی اور معاشرتی اصلاح ایسے اداروں کا قیام جو مسلمانوں کی تعلیمی، تہذیبی اور معاشرتی زندگی کی ترقی واستحکام تعلیمات اسلامی کی نشر و اشاعت اسلامی اوقاف کی تنظیم و حفاظت کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر اور ریاستی تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ممبر سازی کا کام گزشتہ ۳ ماہ سے زور وشور سے جاری ہے ۔ الحمد للہ مختلف اضلاع کے ذمہ دار جمعیۃ العلماء ہند کی جدید رکنیت ممبر سازی میں عوام کو کثیر تعداد میں شامل کر رہے ہیں۔ اور عوام الناس بڑھ چڑھ کر اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں ۔ اب تک ۴ لاکھ افراد کی رکنت سازی ہو چکی ہے ( ٹرم 2025) ریاستی تلنگانہ میں ( = 15,00000) پندرہ لاکھ لوگوں کو ممبر بنانے کا عزم کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ممبر سازی کا عمل جاری ہے تمام ضلعی صدور اور جنرل سکریٹری مستعدی کے ساتھ کاموں میں لگے ہوئے ہیں ۔
صدر محترم نے کہا کہ ممبر سازی کے کاموں کا جائزہ لینے اس کام میں مزید تیزی لانے اور جمعیۃ علماء کے استحکام کیلئے ضلع نظام آباد عادل آباد نرمل کاماریڈی کا مفتی محمد الیاس احمد حامد قاسمی رکن عاملہ جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر جگتیال منچریال پدا پلی سدی پیٹ کا مفتی محمد یونس صاحب قاسمی رکن عاملہ جمعیة علماء تلنگانہ ضلع میدک سنگاریڈی وقار آباد مولانا مسیح الدین صاحب قاسمی رکن عاملہ تلنگانہ اسی طرح ضلع حیدر آباد رنگاریڈی میٹر چل کا مولانا مصدق القاسمی صاحب رکن عاملہ جمعیت علماء تلنگانہ دورہ کریں گے نیز جمعیتہ علماء تلنگانہ کے اراکین مایا۔ اور اہم ذمہ داروں کا ایک وفد تاریخ : 15 تا 25 جون 2025 ممبر سازی کے جائزہ کے سلسلہ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ضلعی صدور اور جنرل سکریٹری سے درخواست ہے کہ ممبر سازی کے کاموں میں مزید تیزی لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ممبر بنائیں ۔ جمعیتہ علماء کا تعارف اور اس کے کارناموں کو عام کیا جائے ۔ انشاء اللہ تعالی صوبائی سطح کا پروگرام بتاریخ: 30 جون 2025 ء حیدر آباد میں منعقد ہوگا۔ اس میں قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند مہمان خصوصی کے طور تشریف لا رہے ہیں۔ اور حضرت مولا نا محمد حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند بھی شرکت فرمائیں گے۔۔۔۔
