گلبرگہ 16 / جون: کنرولر آف ایگزامنیشن ڈراویڈین یونیورسٹی کیم (آندھرا پردیش) کے نوٹیفکیشن نمبر DU/c||(1)/Exam/off-campus phD/ Education/2025 Date10-6- 2025 کے مطابق جناب نصرت محی الدین پٹیل وائس پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج چنچو لی ساکن حسین گارڈن گلبرگہ کو ان کے تحقیقی مقالے "A study on the Implications of self Help Groups on Adult Literacy in Karnataka” : A case study of Gulbarga District پر بورڈ آف ایگزامنیشن نے جناب نصرت محی الدین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی ان ایجو کیشن ( ڈاکٹر آف فلاسفی) تفویض کی ہے۔
نصرت محی الدین نے اپنا مقالہ ڈاکٹر رابعہ خانم پرنسپال حمید پیارے کالج آف ایجو کیشن کی نگرانی میں مکمل کیا۔ نصرت محی الدین پٹیل کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کیے جانے پر ان کے رشتے دار، دوست احباب اور ہائی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن گلبرگہ نے انھیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
