بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کو سلام!
سلام ہے آپ کی غیرت ایمانی کو!
سلام ہے آپ کے جذبہ شہادت کو!
سلام ہے آپ کے ایمانی بصیرت کو!
سلام ہے آپ کے جذبہ جرات و استقامت کو!
سلام ہے آپ کے جذبہ ایثار وقربانی کو!
سلام ہے ظالم کے خلاف آپ کے ایمانی حرارت کو!
سلام ہے باطل کے خلاف آپ کے پامردی و استقامت کو!
سلام ہے ڈھلتی ہوئی عمر میں آپ کے اس جذبہ جہاد کو!
سلام ہے دشمن کے خلاف اس غیر معمولی جوش و ولولہ کو!
ایسے وقت میں جبکہ سارے سربراہان ممالک اسلامیہ کو خاموش کر دیا گیاہے بلکہ ان کو جوتوں تلے دبا کر رکھدیا گیا ہے، اسے وقت میں جبکہ یہ سارے حکمراں خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہے ہیں، جبکہ ظالم ظلم کی ساری حدوں سے تجاوز کر چکا ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد ماہر سائنسدانوں کو شہید کرچکاہے تو دوسری طرف غزہ کو کھنڈر بنا چکاہے، لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کا قتل عام کر چکاہے ، ایسے ناگفتہ بہ حالات میں دشمن سے پنجہ آرائی آپ ہی جیسے مرد مجاہد کا کام ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی غیبی مدد فرمائے، مزید عزم و حوصلہ ، جرات و استقامت کی دولت سے سرفراز فرمائے، آپ کی عمر میں برکت عطافرمائے۔ آج اربوں مسلمان آپ کیلئے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو غیر معمولی فتح عطافرمائے اور دشمن کو شکست فاش سے دوچار کرے۔

آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے
کیا کسی کو پھر کسی کا امتحان مقصود ہے

مولانا اے۔ کے۔ رحمانی
قومی نائب صدر مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا
حجاز منزل، کسیا، کشی نگر، یوپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے